بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پانامہ لیکس: وزیراعظم ہاؤس میں قانونی مشاورت کے لیے اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم نوا ز شریف کے قانونی ماہرین کی ٹیم اور اہم وزرا وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں‘ پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کو جواب دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

آج صبح اسلام آباد میں سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے کیس کی سماعت کی جس میں دونوں فریقین کو جواب داخل کرانے کے لیے دو گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد تحریکِ انصاف کا وفد بنی گالہ جبکہ وزیراعظم کے قانونی ماہرین کی ٹیم وزیراعظم ہاؤس پہنچی ہے۔

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی

سلمان بٹ سمیت قانونی ماہرین کے علاوہ وفاقی وزیر ِ خزانہ اسحاق ڈار‘ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف‘ وزیرِ ریلوے سعد رفیق‘ وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان شامل ہیں۔

وفاقی وزراء کے علاوہ اٹارنی جنرل بھی پہنچ چکے ہیں جبکہ سیکرٹری قانون بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم کے زیرِ صدارت اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں داخل کرائے جانے والے جواب پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق دائردرخواستوں پرچیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے، سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس امیرہانی مسلم،جسٹس عظمت سعیداورجسٹس اعجازالحسن شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں