تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے بھارت کی زبان بول رہا ہے، وزیراعظم

حافظ آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے بھارت کی زبان بول رہا ہے،  اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں اب آپ کا مقابلہ عمران خان سے ہے، جتنے جلسے کرنے ہیں کرلو، لوٹاپیسہ واپس کرنے تک نہیں چھوڑوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ آباد کے نوجوانو، بزرگواوربہنو کا شانداراستقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ اتنابڑاجلسہ منعقدکرنےپرمنتظمین کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نےحافظ آبادمیں یونیورسٹی اور400بستروں کااسپتال بنانےکافیصلہ کیا ، دونوں منصوبے جلدی بنائیں گے کیوں کہ آپ کواس کی ضرورت ہے۔

آئندہ سال تک پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈملے گا


عمران خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نےرواں سال پنجاب کے50فیصدشہریوں کوہیلتھ کارڈدینےکافیصلہ کیا، آئندہ سال تک پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈملےگا، تنخواہ دار اورمزدورکےگھرمیں بیماری ہوتوہیلتھ کارڈ10لاکھ روپے کے علاج کی سہولت دیتاہے، علاج کسی بھی سرکاری اورنجی اسپتال میں ممکن ہوگا۔

اسپتالوں کا ملک میں ایک جال بچھ جائے گا


ان کا کہنا تھا کہ 73سال میں پہلی بارعوام کےلیےیہ اقدام کیاگیا، امیرترین ملکوں میں بھی اس طرح کی ہیلتھ انشورنس نہیں ملتی، اقدام سے حافظ آباد جیسےعلاقوں میں نجی اسپتال بنیں گے، ہیلتھ کارڈکی وجہ سےہرکوئی علاج کرا سکے گا، اس لیےنجی اسپتال بنیں گے اور اسپتالوں کا ملک میں ایک جال بچھ جائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نےپاکستان میں پہلی بارشہروں میں پناہ گاہیں بنائیں، کام کے لیے آنے والا مزدور رہنے اور کھانے کے خرچ سےبچ جاتاہے، وہ سارےپیسےاپنےخاندان پرخرچ کرتاہے۔

بینکوں سے5فیصدسود پرقرض لےکرکوئی بھی گھربناسکتاہے


عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوفلاحی ریاست بنانےکاکام شروع ہوچکاہے، نئےپاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے شہری اپنا گھر بناسکتےہیں، بینکوں سے5فیصدسود پرقرض لےکرکوئی بھی گھربناسکتاہے، کرائے کے بجائے قسطیں دیں گے اور شہریوں کے اپنے گھر ہوجائیں گے۔

کےپی میں غربت 27 فیصدسےکم ہوکر18فیصد پر آگئی۔


انھوں نے کہا کہ ملک میں ایک نصاب ہوحکومت یہ کام کرنےجارہی ہے، 3سال تک ہمیں سننا پڑا کے کدھر ہے نیا خیبرپختونخوا ؟ الیکشن ہواتوہمیں کےپی سےپہلےسےزیادہ 2تہائی اکثریت ملی، دہشت گردی کےخلاف جنگ کی وجہ سےمتاثرہ صوبےمیں غربت9فیصدکم ہوئی ، کےپی میں غربت 27 فیصدسےکم ہوکر18فیصد پر آگئی۔

کوشش ہےکہ نچلےطبقےسےلوگوں کواوپرلےکرآئے


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ نچلےطبقےسےلوگوں کواوپرلےکرآئے، ہمارادوسراکام قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے، جہاں طاقتور اور کمزور کے لیےالگ قانون ہووہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی۔

پہلی بار ان کے دور میں بنے کیسز پر نیب کو آزاد چھوڑدیا


عمران خان نےمزید کہا کہ سرکس لگایاہواہے،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نےملک کو30سال لوٹا، بھینس اورموٹرسائیکل چوری کرنےوالےکےلیےالگ قانون تھا، اربوں روپےچوری کرکےباہرلےجانےوالوں کوانصاف کانظام نہیں پکڑتاتھا، پہلی بار ان کےدورمیں بنےکیسزپرنیب کوآزادچھوڑدیا، نیب ان کےدورمیں آزادنہیں تھی۔

لندن کی ہوالگی تونوازشریف کی ساری بیماری ختم ہوگئی


ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی شکل سب نےدیکھی توسوچا پتہ نہیں زندہ رہے گیا یہ نہیں، بہت سےلوگوں نےکہاکہ عمران خان یہ کیاکررہےہو، لندن کی ہوالگی تونوازشریف کی ساری بیماری ختم ہوگئی۔

اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں اب آپ کا مقابلہ عمران خان سے ہے


وزیراعظم نے کہا ان سب کوایک پیغام دیناچاہتاہوں،اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں اب آپ کا مقابلہ عمران خان سے ہے، جتنے جلسے کرنے ہیں کرلو، لوٹاپیسہ واپس کرنے تک نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری کوشش کی کبھی کہامعیشت تباہ ہوگئی،مہنگائی ہوگئی، کہاعمران خان کو کورونا کی سمجھ نہیں آئی ،پاکستان کو بندکرناچاہیے، اللہ کی مہربانی ہےکہ اس نےہمیں کوروناسےنکالا۔

اپوزیشن نیب کو ختم کرنے کے لئے بلیک میل کررہی ہے


انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب کو ختم کرنے کے لئے بلیک میل کررہی ہے، نیب قوانین پران ترامیم کومیں نےنہیں مانا، 38میں سے 34 شقیں تبدیل کرنےکاکہاتومیں نہیں مانا، یہ چاہتےتھےکہ شقیں تبدیل کرکےنیب کوہی ختم کردو۔

اپوزیشن نے عدلیہ اور آرمی چیف،آئی ایس آئی چیف کواٹیک کیا


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے عدلیہ اور آرمی چیف،آئی ایس آئی چیف کواٹیک کیا، انہوں نےآرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف کواٹیک کیا، آرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف پراٹیک کامطلب فوج پراٹیک ہے۔

نوازشریف لندن میں بیٹھ کر فوج کے خلاف سازش کررہاہے


نواز شریف کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر فوج کے خلاف سازش کررہاہے، کہتا ہے فوج میں آرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف کوبدل دے، اپنی چوری بچانےکیلئےنوازشریف اپنی فوج کیخلاف بھارت کی زبان بول رہاہے ، تمہاری طرح میرصادق اورمیرجعفرکوقانون کےکٹہرےمیں لانےتک پیچھانہیں چھوڑیں گے۔

اسلام میری وجہ سے نہیں اس جیسے افراد کی وجہ سے خطرے میں ہے


ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سرکس میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں ، ان کاسرکس لگتاہےتو اس میں ہرطرح کےلوگ ہوتےہیں، سرکس میں ایک شخص ایسا بھی ہے،جوکہتا ہے عمران خان کی وجہ سے اسلام خطرے میں ہے، آپ کی طرح کےلوگوں کی وجہ سےاسلام خطرےمیں ہے، اسلام میری وجہ سے نہیں اس جیسے افراد کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

آج تک میرےعلاوہ کون ناموس رسالتﷺپرمیری طرح کھڑاہوا


وزیر اعظم نے کہا کہ آج تک میرےعلاوہ کون ناموس رسالتﷺپرمیری طرح کھڑاہوا، یہ میں نےکسی ووٹ کے لیے نہیں کیایہ میرے ایمان کا حصہ ہے۔

الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حلقے کھولنے کے لیے تیارہیں


عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سارےکہتےہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حلقے کھولنے کے لیے تیارہیں، 2013میں 137پٹیشن تھی کہ قومی اسمبلی حلقوں میں دھاندلی ہوئی، 2018میں 50فیصدکم دھاندلی کی پٹیشن دائرہوئیں، اگردھاندلی کی تھی توپیٹشن کیوں دائرنہیں کیں۔

انھوں نے بتایا کہ میں جب کرکٹ کھیلتا تو میزبان ملک کا امپائرہوتا تھا، ڈیڑھ سوسالہ تاریخ میں پہلاکپتان تھا، جس نے کہا غیر جانبدار امپائرہونے چاہییں، ہم نےاپنے ملک میں ویسٹ انڈیزکےخلاف غیرجانب دارمپائروں کےساتھ میچ کھیلا۔

وعدہ کرتا ہوں،میری حکومت شفاف انتخابات کرائے گی


وزیراعظم نے کہا وعدہ کرتا ہوں،میری حکومت شفاف انتخابات کرائے گی، میری حکومت ایسے الیکشن کرائےگی کہ جوہارےگاوہ بھی شفاف الیکشن کااعتراف کرے گا، الیکٹرانک ووٹنگ پرکام کررہےہیں، 1970کی طرح کےالیکشن کرائیں گے، اتنے شفاف انتخابات کرائیں گے ہارنے والا بھی اس کانتیجہ تسلیم کرے گا۔

Comments

- Advertisement -