ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ٹائیگرز فورس ، وزیراعظم آج تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے خطاب کریں گے، جس میں ٹائیگر فورس سے متعلق چیف سیکرٹریز کو خصوصی گائیڈ لائینز دیں گے اور رمضان کے آخری عشرے میں ٹائیگر فورس کو مزید متحرک کرنے پر غور ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کو مزید متحرک کرنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان آج تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے خطاب کریں گے، خطاب شام ساڑھے 4 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گا۔

وزیراعظم خطاب میں ٹائیگر فورس سے متعلق چیف سیکرٹریز کو خصوصی گائیڈ لائینز دیں گے جبکہ رمضان کے آخری عشرے میں ٹائیگر فورس کو مزید متحرک کرنے پر غور ہو گا،معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ویڈیو لنک گفتگو میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کا ٹائیگر فورس سے متعلق رپورٹ پر اظہارِ اطمینان

یاد رہے وزیراعظم کو گزشتہ روز ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی گئی تھی، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس سے متعلق رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈنوجوان محنت اور لگن کے ساتھ ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں، یوسی سطح پر ٹائیگرز فورس سے بیروزگار افراد کی رجسٹریشن میں بھی مدد ملی، صوبوں سے موصول رپورٹس تسلی بخش اور حوصلہ افزاء ہیں۔

وزیراعظم نے معاون خصوصی کو صوبائی سطح پر کوآرڈینیشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں کو مرحلہ وار متحرک کرنے کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں