پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خدشہ ہے رواں ماہ کے آخر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے رواں ماہ کے آخر تک کیسز میں اضافہ ہوگا،ہم سب کو کوروناکی صورتحال کا ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان  گورنرہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کی صورتحال میں قوم کوساتھ لیکرچلناہے، خدشہ ہے رواں ماہ کے آخر تک کیسز میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کو کوروناکی صورتحال کا ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے، چین نے کورونا کا مقابلہ کیا ان سے تجربہ حاصل کررہےہیں، رواں ماہ کے آخر تک اسپتالوں پر بھی دباؤ بڑھے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پورا ملک کورونا سے نمٹنے کی تیاری میں مصروف ہے ، اللہ کا شکر ہےبلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے ، پوری دنیا میں وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس کی ڈیمانڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہےہیں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو سامان کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے ، خدانخواستہ کورونا وائرس پھیلا تو بڑے شہروں پر زیادہ دباؤ پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جام کمال کو بتایا خدشہ ہےبلوچستان میں لاک ڈاؤن سے غریب طبقہ متاثر ہوگا، بلوچستان میں باقی صوبوں کی نسبت غربت زیادہ ہے ، خدشہ ہےبلوچستان میں لاک ڈاؤن سے غریب طبقہ متاثر ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر اقدامات کررہےہیں ، وفاق اور صوبائی حکومت میں مکمل کوآرڈینیشن جاری ہے ، لاک ڈاؤن کےباعث روزانہ اجرت پرکام کرنے والے متاثر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں