جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

خواہش ہے کہ پاکستان ایسا ملک بنے کہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف سیاحت ترقی کرلے تو کبھی آئی ایم ایف نہیں جانا پڑے گا ، خواہش ہے کہ پاکستان ایسا ملک بنے کہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شیخ رشید کو سالگرہ کی مبارکباد دیتاہوں،ہیپی برتھ ڈے، شیخ رشید آج بھی جوان لگ رہے ہیں، جیسے وہ 24 سال پہلے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریلوے عام آدمی کے سفر کا ذریعہ ہے، غریب اور مزدور لوگ ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں، جو انگریز ریلوے ٹریک چھوڑ کر گیا ہم نے تو اس سے50کلومیٹر کم کردی، چین نے اپنے پورےملک میں ریلوے لائنوں کا جال بچھا دیا، چین میں جلدی پہنچنے کا ذریعہ ریلوے کے ذریعے ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ ایم ایل ون بننےسے کراچی سے لاہور صرف7گھنٹے میں پہنچیں گے، ایم ایل ون ماڈل ریلوے ہوگی یہ پاکستان کو ایک اورلیول پر لے جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مقروض پاکستان ملا تھا ، دیگرممالک کے آگے ہاتھ پھیلانے پڑے، معیشت بڑی دیر کے بعد آگے بڑھ رہی ہے، معاشی ترقی میں پاکستان ریلوے اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ملک قرضوں کی دلدل میں تھا، نئے پاکستان کے سفر میں ریلوے کا بہت اہم مقام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہتاہوں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کو ٹھیک کریں تاکہ باہر سے لوگ آئیں ، سکھوں کے انتہائی مقدس مقامات پاکستان میں ہے ، ہم نے کوشش کی کہ سکھ یاتیوں کو سہولتیں فراہم کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صرف سیاحت ترقی کرلے تو کبھی آئی ایم ایف نہیں جانا پڑے گا ، خواہش ہے کہ پاکستان ایسا ملک بنے کہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں