پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے؟ وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، بھارتی میڈیا فضل الرحمان کو ایسے دکھا رہا ہے، جیسے ان کا شہری ہو، سیاسی بیروزگاروں کو واضح کردوں آپ کو این آراو نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا خوشی ہے گلگت بلتستان کا یوم آزادی کا دن منانے آیا ہوں ، ڈوگرہ راج کیخلاف جنگ لڑی اور خود کو آزاد کرایا، میری طرح کوئی اور سیاستدان نہیں جو یہاں کے مسائل جانتا ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معلوم ہے سردیوں میں کیسے مسائل عوام کو برداشت کرنا پڑتے ہیں، گلگت بلتستان میں وہ توجہ دیں گے، جو کبھی کسی حکومت نے نہیں دی، گلگت میں جیسی سیاحت آنی چاہیے تھی ویسی ابھی تک نہیں آئی۔

عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کا سوئٹزر لینڈ سے دگنا رقبہ ہے، پاکستان کے بجٹ سے زیادہ سوئٹزر لینڈ سیاحت سے پیسہ کماتا ہے، سیاحوں کے لئے سہولتوں سے متعلق اقدامات کررہے ہیں ، ایساراستہ کھلے گا کہ گلگت کے نوجوانوں کو باہر نوکریوں کیلئے نہیں جانا پڑے گا۔

ایساراستہ کھلے گا کہ گلگت کے نوجوانوں کو باہر نوکریوں کیلئے نہیں جانا پڑے گا

ان کا کہنا تھا کہ پانی سے بجلی بنانے کے منصوبے پر بات چیت کی گئی ہے، گلگت بلتستان میں سردیوں میں بھی بجلی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور نجی سیکٹر فوڈ پروسیسنگ پلانٹ لگانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک ہم آپ کایوم آزادی کادن منارہے ہیں،دوسراآزادی مارچ اسلام ابادمیں ہورہاہے، اب دیکھنا یہ ہے وہ کس سے آزادی لینے اسلام آباد آئے ہیں، بڑی تعداد میں لوگ اسلام آباد میں جمع ہیں، میڈیا وہاں جاکر پوچھے تو صحیح وہ کس سے آزادی لینے آئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں وہاں کیا ہوگا، اگر پیپلزپارٹی والے سے پوچھیں گے تو وہ کہے گا مہنگائی ہوگئی، ن لیگی سے پوچھیں گے تو اس کا پتہ ہی نہیں ہوگاکہ وہ مارچ میں کیوں ہیں، اگر جے یو آئی سے پوچھیں گے تو کہیں گے یہودی اسلام آباد میں قبضہ کرنے لگے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے، فضل الرحمان کی وجہ سے بھارت آج بہت خوش ہے، بھارتی میڈیا فضل الرحمان کو دکھا رہا ہے، جیسے ان کا شہری ہو۔

فضل الرحمان کی وجہ سے بھارت آج بہت خوش ہے

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جن کو اسلام کانہیں پتہ وہ فضل الرحمان کو دیکھ کرکہیں گےیہ اسلام کاٹھیکیدارہے، فضل الرحمان کو دیکھ کر اسلام کی طرف کوئی نہیں آئے گا بلکہ چھوڑ دے گا، پاکستانی قوم اب ان تمام چیزوں کو سمجھ چکی ہے، پاکستان کے دشمن فضل الرحمان کے مارچ سے خوش ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے چیزیں نہیں چھپتی، لوگ جانتے ہیں کہ اصل مقصد کیا ہے، گلدستہ اکٹھا ہوا ہے،محمود اچکزئی بھی یہاں پہنچ گیا ہے، اچکزئی جے یو آئی کی مخالفت کرتے تھے اب کیاکرنے آئے ہیں۔

فضل الرحمان کو دیکھ کر اسلام کی طرف کوئی نہیں آئے گا بلکہ چھوڑ دے گا

بلاول پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو لبرلی کرپٹ ہے وہ بھی اسلام آباد آگیا ہے ، بلاول خود کو لبرل لیڈر کہتا ہے وہ بھی مولوی کے مارچ میں آگیا، بات اسلام کی کرتے ہیں اور قیمت اپنے ضمیر کی لگاتے ہیں، وہ دن چلے گئے جب آپ اسلام کو اقتدار کیلئے استعمال کرتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو این آر اونہیں ملے گا ، ڈیزل کا پرمٹ دو تو اسلام بک جاتاہے اس کا، یہ نیا پاکستان ہے تمام بیروزگار اکٹھے ہوگئے ہیں ، جتنے دن بیٹھنا ہے بیٹھیں کھانا ختم ہوگا تو بھجوادیں گے۔

جو مرضی کرلیں این آر او نہیں دیں گے

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کو اپنی باری کا ڈر ہے، انھیں ڈر ہے سب کی باری آنی ہے ،ان سب نے مل کر ملک کو کرپشن سے لوٹا ہے ، جو مرضی کرلیں این آر او نہیں دیں گے ، ملک کا 6ہزار سے قرضہ 30ہزار ارب تک کیسے پہنچا ، ایسا کیا کیا کہ ملک کاقرضہ 4 گنا زیادہ ہوگیا۔

انھوں نے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ پتہ چل رہا ہے قرض کا پیسہ کہاں گیا ، ملک میں جو پیسہ آیا وہ ہنڈی کےذریعے باہر بھیج دیا گیا، منی لانڈرنگ کرکے اپنے بچوں کو ارب پتی بنایاگیا، نوازشریف کے بچےاربوں کی پراپرٹی میں رہتے ہیں۔

اسحاق ڈار کے والد کی سائیکل کی دکان تھی آج اس کے بچے اربوں پتی ہیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے والد کی سائیکل کی دکان تھی آج اسکے بچے اربوں پتی ہیں، شہبازشریف کا بیٹا بھی ملک سے بھاگا ہوا ہے، میں نے ملک سے باہر جو فلیٹ لیا،10ماہ سپریم کورٹ میں حساب دیا، انھوں نے آج تک ایک کاغذ نہیں دکھایا جس میں جعلسازی نہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ حساب مانگیں تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے، سب سے زیادہ مہنگائی تو پیپلزپارٹی کےدور میں تھی ، کرپشن کیخلاف میں نے 22 سال جدوجہد کی ہے ، یہ سمجھتے ہیں مجھے این آراو کیلئے بلیک میل ،دباؤ ڈالیں گے، اللہ سے وعدہ کیا تھا غربت،بیروزگاری کے ذمہ داروں کو جیلوں میں ڈالوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سمجھنا چاہیے کہ کرپشن ان کو کیسے متاثر کرتی ہے، جو پیسہ تعلیم،اسپتالوں میں لگنا چاہیے تھا وہ چوری ہوکر ان کی جیبوں میں گیا، آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے آگے جارہاہے۔

حساب مانگیں تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے

وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ سب ملکرملک کا پیسہ چوری کرتے اور باہر بھیجتےہیں، پیسہ باہر جاتا ہے تو ڈالر کی کمی ہوتی ہے اور روپیہ گر جاتا ہے، روپیہ گرتا ہے تو باہر سے جوچیزیں خریدیں سب مہنگی ہوجاتی ہیں، جو پیسہ لوگوں کیلئے روزگارپر خرچ ہوناتھا وہ باہر چلا جاتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن ادارے تباہ کردیتی ہے ، ملک میں چوری ،کرپشن کیلئے پہلے اداروں کو تباہ کیا گیا ، یہ گلدستہ یہ بیروزگار،سیاسی یتیموں کا ٹولہ اکٹھا ہوا ہے ، سیاست کا 12واں کھلاڑی استعفے کیلئے اکسا رہاہے ، مجھے اللہ نے سیاست میں آنےسے پہلے ہی سب کچھ دےدیا تھا۔

سیاسی بیروزگاروں کو واضح کردوں آپ کو این آراو نہیں ملے گا

انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی بیروزگاروں کو واضح کردوں آپ کو این آراو نہیں ملے گا، جتنا ٹیکس اکٹھا ہوا اس کا آدھا انکے لئےہوئےقرضوں کی قسط اداکرنے میں چلایاگیا، یہ لوگ جیلوں میں جائیں گے تو لوگ پھر کرپشن،چوری ڈریں گے، کرپشن کے خاتمےکیلئےان لوگوں کو سزائیں ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے ، گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتاہوں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا،وزیراعگلگت بلتستان سوئٹزرلینڈر سے بھی بڑا علاقہ ہے ، ماضی میں گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ نہیں دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں