The news is by your side.

Advertisement

اگلے 4سال میں 10ارب درخت لگ گئے تو پاکستان کاموسم تبدیل ہوجائےگا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہرپاکستانی کم ازکم 2پودےضرورلگائے،گلے چارسال میں دس ارب درخت لگ گئے تو پاکستان کاموسم تبدیل ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان ملک کامستقبل ہیں، پاکستان کووہ ملک بناسکتےہیں جودنیاکےلیےمثال بنے، 5 سال میں ہم نے کے پی میں ایک ارب درخت لگائے، عالمی تنظیم نےہماری کوشش کااعتراف کیا، عالمی تنظیم نےتسلیم کیاکہ کے پی میں درخت 6.5 فیصد تک بڑھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ہم نےکم پیسوں میں درخت لگانےکاہدف پوراکیا، ہم نےطاقت ورٹمبرمافیاکامقابلہ کیااوران کوشکست دی، ہم نے اب درخت لگانے پر پورے پاکستان میں کامیاب ہونا ہے۔

اگر ایک ڈگری سینٹی گریڈ بھی گرمی بڑھی تو نوجوانوں کا مستقبل مشکل ہوجائےگا

عمران خان نے کہا ہمیں درخت لگانے میں نوجوانوں کاتعاون چاہیے، اگر ایک ڈگری سینٹی گریڈ بھی گرمی بڑھی تو نوجوانوں کا مستقبل مشکل ہوجائےگا، درجہ حرارت بڑھنے سےگلیشیئر تیزی سے پگھلنے لگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک اچھا پاکستان دینا ہے توسب کومہم میں شرکت کرنی ہوگی، ہرپاکستانی کم ازکم 2پودے ضرور لگائے، عہد کریں کہ 18اگست تک بڑے بچے سب نے 2 پودے لگانے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہم نے پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا تو ماحول میں واضح تبدیلی آئےگی، درخت لگانے سے موسم ٹھنڈا رہتا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مدد ملتی ہے۔

ہم نے پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا تو ماحول میں واضح تبدیلی آئےگی

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اب لوگوں کےلیےخطرہ بنتی جارہی ہے ، لاہورمیں اب درخت صرف5 فیصد رہ گئے ہیں، وہاں آلودگی بڑھ رہی ہے، پاک فوج اوراداروں سمیت سب مہم میں بھرپورحصہ لیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں بہت خوش قسمت ہیں،60 فیصدپاکستانی 30 سال سے کم ہیں، سب نے 18اگست کو کم از کم دو درخت لگانے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں