تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوروناسےنمٹنےکے لیےمشترکہ عالمی کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں ، کورونا ویکسین کی مناسب قیمت اور تمام ممالک کیلئے دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کونسل کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا سے 5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثرہوئی اور معیشت سست روی کا شکار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، گزشتہ2 دہائیوں سے ایس سی او نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، عالمی برادری کومشترکہ کوشش سے اس مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ مختلف ممالک میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پر امن طریقہ اختیار کرنا ہوگا، پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کی ،امریکا اور طالبان کوایک میز پر لانےکیلئے پاکستان نے کردار ادا کیا، ہمیں افغان امن عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی جبکہ ایرانی جوہری معاہدے پر ایس سی او حکمت عملی مرتب کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف کھڑا رہا ہے ، بعض ممالک سیاسی فائدے کیلئے دہشت گردی کے الزامات لگاتے ہیں، مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور شنگھائی تعاون تنظیم مذہبی آزادی اور اظہار آزادی کو یقینی بنائے۔

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہاہے ، پاکستان اگلے3سال میں 10ارب درخت لگائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کےخلاف جنگ ہماری حکومت کا مقصد ہے اور روز دیا کہ ایس سی او غریب ممالک سے غیرقانونی رقم منتقلی کوروکنےکیلئے اقدامات کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنائے ، کورونا ویکسین کی مناسب قیمت اورتمام ممالک کیلئے دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -