اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیرملکوں کیلئےغذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں ماحولیاتی تبدیلی،غربت،غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز ہیں، کورونا وبا نے دنیابھرمیں مسائل پیداکئے، ترقی پذیرملکوں کیلئےغذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کےلئے چین رول ماڈل ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجرہونے سے بچایاجاسکتاہے، ہمارےاحساس پروگرام نےکوروناکےمسائل حل کرنے میں مدد دی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں ، بلین ٹری منصوبےکےتحت ایک ارب درخت لگاچکے ہیں۔