تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

ریاض : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں وزارت تجارت کی جانب سے سمپوزیم میں شرکت کیلئے پہنچے تو سعودی وزیر تجارت خالد الفالح نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی تاجروں اورسرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت پاکستان اچھے ہمسائے کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں، ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نےتاریخی فتح حاصل کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات دوستانہ اور تاریخی ہیں، موجودہ قیادت نےسعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ، سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، کشمیریوں کو حق ملے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مسئلہ نہ رہے۔

وزیراعظم نے روز دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں استصواب رائے کاحق دے توخطے میں امن ممکن ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی سمیت دیگر غیر ملکیوں کے لیےسرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں۔

اس سے قبل مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے اعتبار سے آئیڈیل ملک ہے، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کوبہتر سہولتیں فراہم کر رہا ہے، گوادر سمیت دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع موجود ہیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کوفروغ ملا ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں بہتر معاشی صورتحال کے تحت آگےبڑھ رہاہے۔

Comments

- Advertisement -