تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے عید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اتنےکم عرصےمیں اسپتال کاقیام قابل تعریف ہے ، قوم کو خاص پیغام دینا چاہتاہوں، عوام گزشتہ عید کی طرح اس بار بھی لاپرواہی نہ برتیں، لوگوں کے زیادہ جمع ہونے سے کورونا تیزی سے پھیلتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوروناوباتیزی سےپھیلنےسےاسپتالوں پربہت دباؤپڑا، کوروناکیسزبڑھنےپرلاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات کئےگئے، قوم سے اپیل ہے وہ نہ ہو جیسا پچھلی عید پر کیاگیا، اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائےگا، عوام سادی سے عیدالاضحیٰ منائیں۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے بہت کرم کیا ہے، دنیا کے مقابلے میں مشکل وقت سے نکل آئیں گے ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت نتائج سامنے آئے، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عزم سے مختصر مدت میں مؤثراقدامات کیے جاسکتے ہیں، احتیاط نہ کی گئی تو مزید کیس سامنے آسکتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال اوروبائی امراض کے جدید اسپتال کا افتتاح کیا تھا، خصوصی اسپتال250بیڈز پرمشتمل ہے، این ڈی ایم اے نے کورونا سے نمٹنےکے لئے اسپتال 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا ہے۔

اسپتال کی تعمیر سے وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔

Comments

- Advertisement -