اشتہار

وزیراعظم نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کارکن مقررکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے ، اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کارکن مقررکردیا، اسد عمر کی بطور رکن اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے وفاقی حکومت نے 13 جون کونیشنل ڈیولپمنٹ کونسل تشکیل دی تھی ، نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر منصوبہ بندی ،مشیر تجارت رزاق داؤد بھی ارکان میں شامل ہیں ، کونسل کا مقصد پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے منصوبہ بندی کرنا ہے۔

یاد رہے مئی میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنایا گیا تھاْ۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اقرار کیا کہ انھیں کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹایا گیا۔

انھوں نے وزارت سے ہٹنے کے بعد وزیر اعظم کی خواہش کے باوجود کوئی اور وزارت لینے سے انکار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں