The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نے اپنے دیرینہ ساتھی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کوپی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقررکردیا اور کہا سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے سینئر ترین رکن ہیں، تمام دعائیں اورنیک خواہشات ان کیساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کردیا۔

سیف اللہ نیازی چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کومنظم کریں گے اور آزادکشمیر،جی بی،اسلام آباد میں پارٹی کی تنظیم نو کریں گے جبکہ پالیسی سازی، آئین کی تشکیل ، قومی ومقامی انتخابات کیلئےتیاریوں کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔

تمام تنظیمی عہدیداران چیف آرگنائزر سے ہدایات لینے اور جواب دینے کے پابند ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے سیف اللہ نیازی کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے سینئر ترین رکن ہیں، تمام دعائیں اور نیک خواہشات ان کیساتھ ہیں۔

سیف اللہ نیازی نے ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی چیئرمین کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا چیئرمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

یاد رہے ستمبر 2016 میں تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں