بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی پاکستان پوسٹ پنشن فنڈ کےقیام کی اصولی منظوری، مراد سعید کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  نے پاکستان پوسٹ پنشن فنڈکےقیام کی اصولی منظوری دے دی اور وزیر مواصلات اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان پوسٹ ملازمین کی پنشن پراجلاس ہوا، اجلاس میں مراد سعید، اسد عمر،حفیظ شیخ اجلاس میں شریک ہوئے۔

مراد سعید نے وزیراعظم کو پاکستان پوسٹ میں اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے معاہدے پر آئندہ ہفتے دستخط کیے جائیں گے جبکہ پاکستان پوسٹ کے اہلکار جدید ٹیکنالوجی سےخدمت انجام دے سکیں گے۔

مرادسعید کا کہنا تھا کہ آئی پیڈ،بائیومیٹرک تصدیق کرنےکےآلات فراہم کیے جائیں گے ، پہلی بار ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ان کےگھر پرفراہم کی گئی ہے، اس اقدام کو اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ کی جانب سےپنشنرزکوعید پرایڈوانس پنشن اداکی جا رہی ہے، پاکستان پوسٹ کی جانب سے 26بیش قیمت اراضیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اراضیوں کی تفصیل جلد کابینہ کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔

اجلاس میں وزیراعظم نےپاکستان پوسٹ پنشن فنڈکےقیام کی اصولی منظوری دے دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کےبجٹ اخراجات کا تقریباً34 فیصد حصہ پنشن پرمشتمل ہے، ملائیشیاکےپنشن ماڈل کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پوسٹ پنشن فنڈکی تجویزپیش کی گئی، پاکستان پوسٹ پنشن فنڈ کے قیام کا مقصد حکومت پر پڑنے والے پنشن کے بوجھ میں کمی لانا ہے اور ملازمین کی پنشن کے معاملات کا بہتر انتظام یقینی بنایا جا سکے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیرمواصلات اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزارت خزانہ، مواصلات، سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو اقدامات کی ہدایت دی جبکہ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر مشتمل کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔

مجوزہ پنشن فنڈ کے قیام کا جامع طریقہ کار اور تفصیلات کابینہ کے سامنے حتمی منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کومحدود مالی وسائل اورپنشن کےبڑھتےاخراجات کا سامنا ہے پنشن کے نظام کا جدید خطوط پر انتظام یقینی بنایا جائے، نظام کوبہتر طور پر چلانےکیساتھ حکومت پرپڑنےوالےبوجھ میں کمی لائی جا سکےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں