تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کیلئے قرضہ ، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کی منظوری دے دی ، دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کیلئے قرض کی زیادہ سے زیادہ حد ڈھائی کروڑ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کادوسرامرحلہ فوری شروع کرنےکافیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے بعد منظوری دے دی۔

حکومت نے دوسرے مرحلے کیلئے 25 ارب روپے جاری کر دئیے اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پرمارک اپ میں بھی زبردست کمی کردی گئی ۔

دوسرے مرحلے کے لئے مارک اپ 6 سے کم کرکے3فیصد کر دیا گیا ہے اور قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوجوان کاروبار کیلئے 1لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک قرض لے سکیں گے، فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا، جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں، حکومت بغیر گارنٹی قرض دے گی، بنا گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ دوسرے فیز میں نوجوانوں کا ایک اور دیرینہ مطالبہ بھی پوراکر دیا، ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -