منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنانے کےلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنانے کےلئے پر عزم ہیں ، موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے لئے آرٹیکل میں کہا کہ دنیاکوموسمیاتی تبدیلی پرفوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلوں سے متاثر ممالک میں 5 ویں نمبر پر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنانے کےلئے پر عزم ہیں ، موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے اربوں درخت لگا کر موسمیاتی تبدیلی کا قدرتی حل تلاش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کے لئے خطرہ ہیں اور کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات سے محفوظ نہیں، پاکستان دنیا بھرمیں موسمیاتی تبدیلوں سےنمٹنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک کوموسمیاتی تبدیلوں کے منفی اثرات کا سامنا ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقداما ت کر رہا ہے ، کےپی میں ایک ارب درخت لگائےا ور اب 10ارب درخت لگانے کیلئے پرعزم ہیں ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے لیے ہمیں سالانہ 7 سے 14ارب ڈالرتک درکار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کےدوران 85 ہزار کوویڈ محفوظ گرین ملازمتیں نکالیں، ملازمتوں میں شجرکاری،فطری ماحول کےتحفظ اورصفائی شامل ہے۔

عمران خان نےڈبلیوای ایف آرٹیکل سے متعلق ملک امین اسلم سے بھی مشاورت کی، ملک امین اسلم نے بھی ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں