جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا عالمی برادری سے مذہبی منافرت پھیلانے والی ویب سائٹس بند کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا سے متعلق کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا اور اسلاموفوبیا کے باعث مغرب میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی آدھی زندگی برطانیہ میں گزاری ہے، میں جانتا ہوں مغربی کلچر کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا اور اسلامو فوبیا کے باعث مغرب میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، عالمی برادی نفرت انگیزمواد اور انتہاپسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا بڑھتا جارہا ہے، نفرت آمیز ویب سائٹس کے خلاف ایکشن لینا چاہے جو انسانوں میں نفرت پیدا کرتی ہے، ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کینیڈا میں قتل ہونے والے پاکستانی خاندان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایا ہے، اس حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو آن لائن نفرت سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں