اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج ویڈیوکانفرنس طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج ویڈیوکانفرنس طلب کرلی ، جس میں وزیراعلیٰ کے پی محمودخان وزیراعظم کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا کےاقدامات پرآج ویڈیو کانفرنس طلب کرلی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان بھی ویڈیوکانفرنس میں شریک ہوں گے اور وزیراعظم کوحکومتی اقدامات سےآگاہ کریں گے۔

ویڈیو کانفرنس میں افغان سرحد، محکمہ صحت،بحالی سمیت دیگراداروں کی تیاریوں سےآگاہی دی جائے گی۔

دوسری جانب محمودخان نے کروناکی روک تھام سےمتعلق اجلاس بھی آج طلب کیاہے، اجلاس میں کورونا کی روک تھام سےمتعلق اقدامات سےآگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس: وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کے لئے تمام اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلداس معاملےپرقوم سےخطاب کریں گے، کروناوائرس کے خطرات سےپوری طرح آگاہ ہیں، قوم حکومتی حفاظتی ہدایات پرعمل کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کی صحت اورحفاظت کے لیے درست سمت میں اقدامات کررہی ہے ،عالمی ادارہ صحت نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ہماری کو ششوں کو دنیا میں بہترین قراردیا ہے۔

خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ روز 3 نئے کیسز میں سے تین سعودی عرب سے کراچی آئے تھے جب کہ ایک کی سفر ہسٹری موجود نہیں، ملک بھر میں اب تک سب سے زیادہ کرونا وائرس کی تعداد کراچی میں رپورٹ ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں