تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

وزیراعظم نے خطےمیں قیام امن کیلئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دےدیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطےمیں قیام امن کے لئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دیا اور کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں خطے میں قیام امن ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی، زلفی بخاری اور علی جہانگیرصدیقی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں دورہ امریکا کے نتائج کاجائزہ لیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دیا۔

اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی صدر کی تجاویز پرگفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں خطے میں قیام امن ہو، امریکی صدر متفق ہیں پاک امریکا مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں، مضبوط تعلقات پرعلاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: وزیراعظم عمران خان

یاد رہے 25 جولائی کوہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لیا اور کہا دورہ امریکا میں صدرٹرمپ کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی، امریکی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے امریکا کے تین روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اسپیکر کانگریس کے علاوہ اعلی حکام اور پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جس کو سب نے سراہا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کےموقف کوتسلیم کیا اور ثالثی کی پیشکش کی جبکہ افغان مسئلہ کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پرتائید کی گئی۔

پہلی بار پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک پیج پرہونے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام گیا۔

Comments

- Advertisement -