بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اعلیٰ سطحی اجلاس طلب ، مہنگائی، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن کی منظوری دی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور اشیا کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوگا ، جس میں مہنگائی، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی اور اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، اہم اجلاس آج وفاقی کابینہ اجلاس کےبعدہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی ذخیرہ اندوزی کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت ہو گی اور مہنگائی، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن کی منظوری دی جائے گی جبکہ اجلاس میں ٹائیگرزفورس کے موثر استعمال پر مشاورت ہو گی۔

یاد رہے وزیر اعظم نے پیر سے مہنگائی،ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن پلان پرعمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرنے کے لئے تمام وسائل کا استعمال ہوگا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کا پیر سے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان پرعمل درآمد کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کی جانچ کر رہے ہیں، کہ کیا واقعی رسد میں کمی ہے یا مافیاکی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے ۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کریک ڈاون فعال انداز میں ہوگا اور ذخیرہ اندوزوں پرہاتھ ڈالا جائے گا۔

اجلاس میں مہنگائی کی شرح سمیت مہنگائی میں کمی کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت اشیائےخوردنوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں