پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،ترکی کے ساتھ معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں گیس اور بجلی کے بلوں کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا ، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں 20-2019 کے بجٹ پر نظرثانی رپورٹ اور زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں پیش کی جائے گی اور قومی تعلیمی پلان پربھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ترک صدرکےدورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات پراعتماد میں لیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ مہنگائی کی روک تھام کےاقدامات کابھی جائزہ لےگی اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کوشامل کرنے کے معاملےپر بریفنگ دی جائے گی جبکہ گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ دالوں پرٹیکس ریگولیٹری ڈیوٹی پر غور بھی کرے گی اور پاکستان اسٹیل ملز کے معاملےپر بھی کابینہ کو بریف کیا جائےگا جبکہ ایس ای سی پی کے کمشنر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

بھارت سےایک بارکیڑے مار دواؤں کی درآمد کی اجازت ، بچوں کےحقوق کیلئےقومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اور پاکستان نرسنگ کونسل کےممبرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی ایجنڈےمیں شامل ہیں جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کےمستقل سیکریٹریٹ کے قیام پر بھی غور ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں