جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس: پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع سمیت اہم فیصلے متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع سمیت اہم فیصلے متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں وفاقی کابینہ 15نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی۔

اجلاس میں پاکستان،تاجکستان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام اور قازقستان کی سکیٹ ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری دی جائے گی جبکہ افغان شہریوں کے دوسرے ملک جانے کیلئے سرزمین کے استعمال کی اجازت پر غور ہوگا۔

- Advertisement -

کابینہ اجلاس میں شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا۔

بین الاقوامی این جی اوزکی ویزا پالیسی اسٹریم لائن کرنےکی منظوری ، افغانستان میں عالمی فلاحی اداروں کےکاموں کےمیکنزم کی منظوری اور پاکستان،عراق ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہوگی۔

کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع اور چینی کمپنی کے 33فیصد آپریٹر شپ پی پی ایل کومنتقل کرنےکی منظوری دے گی۔

اجلاس میں اوگرا کی سالانہ رپورٹ 2019-20 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور سینیٹ میں ووٹوں کی خریدو فروخت روکنے کیلئے قانون سازی پر بریفنگ ہوگی۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کےفیصلوں ، کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں