جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں سیلاب متاثرہ افریقی ملک نائجر کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں وفاقی کابینہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

اجلاس میں کابینہ کو اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ سیلاب متاثرہ افریقی ملک نائجر کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ2020 ، پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈآف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔

ایجنڈے میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی کا معاملہ شامل ہیں جبکہ سرکاری اداروں کے سربراہان کو ایڈیشنل چارج دینے کے معاملے پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ سی ڈی اے کے بجٹ تخمینہ 2020-21کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں