اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پارٹی ترجمانوں کااجلاس، وزیراعظم سیاسی صورت حال پر اہم گائیڈ لائنز دیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس آج شام ہوگا ، جس میں وزیراعظم ترجمانوں کو سیاسی صورت حال پر اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کااہم اجلاس طلب کر لیا ، پارٹی ترجمانوں کااجلاس شام5 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگا، جس میں وزیراعظم اہم ملکی و قومی امور پر مشاورت کریں گے اور شوگربحران سےمتعلق گزشتہ روز کےفیصلوں پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

وزیراعظم بجٹ تجاویز سے متعلق بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے ، فیصلوں کی روشنی میں حکومتی بیانیہ اور حکمت عملی طے کی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم تازہ سیاسی صورت حال پر ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ڈیولپمنٹ فریم ورک،مائیکر و اکنامک اعشاریوں کی منظوری دی جائے گی۔

گذشتہ روز وزیر اعظم نے شوگر انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے کی سفارشات کی منظوری دی تھی اور چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ سفارشات کے مطابق کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں