اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں عمران خان کورونا وائرس اور ایل اوسی صورتحال پرارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا، جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور عمران خان کورونا وائرس اور ایل اوسی صورتحال پرارکان کو اعتماد میں لیں جبکہ دورہ لاہور اور کراچی سمیت دیگرامورپر بھی بات چیت ہوگی۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسدعمر اور آصف محمودگورایہ نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی تھی جبکہ شرکا نے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدجاری رکھنے پراتفاق کیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا تمام پاکستانی بزرگ، دل اور شوگر کےامراض والوں کا خاص خیال رکھیں جب کہ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف جانیں قربان کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوہیلتھ کیئر ورکرز پر فخرہے، قوم کومشکل حالات کاسامناکرنےوالےہیلتھ ورکرزکااحساس ہے۔