جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آج نہ صرف بارڈر بلکہ سکھوں کے لئے اپنے دل کھول رہے ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج نہ صرف بارڈر بلکہ سکھوں کے لئے اپنے دل کھول رہے ہیں، کرتارپور راہداری منصوبہ ثابت کرتا ہے ہمارے دل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لئے کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان مقدس مقامات کی زیارت کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، آج نہ صرف بارڈر بلکہ سکھوں کےلئےاپنےدل کھول رہے ہیں، منصوبہ ثابت کرتا ہے ہمارے دل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لئے کھلے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں آج نئی تاریخ رقم ہوگی ، وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، تاریخ میں پہلی بار بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزا پاکستان آرہے ہیں۔

زیرو لائن پر سکھ یاتریوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، سکھ یاتریوں کے لئے 76 کاؤنٹر فعال کردیے گئے ہیں، پاک بھارت سرحدی مقام زیرو پوائنٹ پر سکھ یاتریوں کی آمد جاری ہے اور یاتریوں کو زیرو پوائنٹ سے گردوارہ لانے کے لئے بسیں ٹرمینل پر پہنچادی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج تاریخی منصوبے کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم کےاعلان کے مطابق سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ اور 20 ڈالرفیس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہیں جبکہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کے پیش نظر نارووال میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

و اضح رہے کہ18 اگست 2018ء کو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی نوید سنائی تھی۔

بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت 28 نومبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کے لیے شاندار انتظامات کئے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں