اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ جوبائیڈن،کملاہیرس کو امریکی انتخابات میں کامیاب ہونےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوبائیڈن کی طرف سےجمہوریت سے متعلق عالمی سربراہ اجلاس کا منتظرہوں۔
Congratulations @JoeBiden & @KamalaHarris. Look forward to President Elect Biden's Global Summit on Democracy & working with him to end illegal tax havens & stealth of nation's wealth by corrupt ldrs. We will also continue to work with US for peace in Afghanistan & in the region
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2020
ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری کےخاتمےاور ملکی دولت لوٹنےوالوں کےخلاف ملکرکام کریں، افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئےبھی امریکا کےساتھ کام جاری رکھیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی صدر متنخب ہوگئے، منتخب صدر جوبائیڈن نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2021 میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کا کامیابی کے بعد امریکی عوام کے نام پہلا پیغام
امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد جنوبی ایشیائی نژاد کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔