تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بدھ مت ورثے کا امین ہونے پر فخر ہے، وزیراعظم کا بھوٹانی ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بھوٹانی ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان بھوٹان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ہمیں بدھ مت کے ورثے کا امین ہونے پر فخر ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے ٹشیرنگ سے ٹیلیفونک رابطے پر کیا، اس دوران دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور کرونا وبا کے باعث درپیش معاشی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے وبا پر قابو کیلئے بھوٹان کی قیادت کے اقدامات کی تعریف کی اور وبائی مرض سے نمٹنے کےلیے اپنے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توجہ جانوں کے تحفظ

اور معیشت کو متحرک کرنے پر مرکوز رہی ، اسی لیے اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی اپنائی جس کے باعث کرون وبا کو روک پائے۔

وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک پر کرونا کے منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے منفی معاشی اثرات کے باعث قرضا سے متعلق عالمی اقدامات پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان بھوٹان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو بدھ مت کے ورثے کا امین ہونے پر فخر ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے بھوٹانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا پاکستان زائرین کو بدھ مت کے مقدس مقامات پر خوش آمدید کہے گا۔

Comments

- Advertisement -