اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت طے کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔
کورکمیٹی اجلاس میں آزادی چوک اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے علاوہ قومی اور سیاسی امور پرمشاورت کی جائے گی جبکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کا لائحہ عمل بھی زیر بحث ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جارہاہے
آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والی کور کمیٹی اجلاس میں آزادی چوک اسلام آباد ہونے والے جلسے کے علاوہ قومی اور سیاسی امور پر مشاورت کی جائے گی- اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کا لاحہ عمل بھی زیر بحث ہوگا – قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جارہاہے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 13, 2022
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں موجودہ صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
گذشتہ روز وزیر اعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اہم اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی تیارکی گئی، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان اور اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں کرپشن کے مقدمات کی فکر ہے۔