جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

کورونا کیسز میں اضافے کےباوجود اپوزیشن پشاور جلسے پر بضد ، وزیراعظم کی کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ لوگ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر اور کیسز میں تیز اضافے کےباوجود جلسے پر بضد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے پشاور میں کورونا صورتحال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے اراکین پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پرطنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے، آج وہی لوگ عوام کی زندگیاں خطرےمیں ڈال کرناعاقبت اندیش سیاست کررہے ہیں، عدالتی احکامات ہوامیں اڑا یہ لوگ جلسےکررہے ہیں جبکہ کوروناکیس ڈرامائی انداز میں بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ پشاورمیں گزشتہ روز کورونا کیسز کی مثبت شرح13.39 فیصدرہی، 202مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ 50افراد کم آکسیجن پرجبکہ134 کوزیادہ آکسیجن دی جارہی ہے جبکہ 18افرادوینٹی لیٹرزپرہیں ، گزشتہ روز 14 مریض تشویشناک حالت میں آئے، ہم اس وقت محفوظ ہوں گے جب لوگ احتیاط کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں