تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم کا یوم پاکستان پر کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 23مارچ یوم پاکستان پرکانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز دینے کا فیصلہ کرلیا، پولیس اہلکارجمال کلہوڑونےریلوےٹریک پر گرنے والے شخص کی جان بچائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو اگلے سال یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازسےنوازا جائے گا،جمال کلہوڑو نے پوری لگن کیساتھ اپنی ڈیوٹی ادا کی، قرآن میں ہےجس شخص نےایک جان بچائی اس نےانسانیت کی جان بچائی۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز کانسٹیبل جمال کلہوڑو کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی اور اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ‘یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے، عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا عزم قابلِ تحسین ہے۔

خیال رہے جمال کلہوڑو نے ٹرین سے گرنے والے ایک شخص کو پٹری پر گرنے سے بچایا تھا۔

Comments

- Advertisement -