بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی اقدامات میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی اقدامات میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ، ٹائیگرزفورس کے مستقبل سےمتعلق بھی اہم فیصلےکئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی اقدامات میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈارکوملاقات کیلئے بلا لیا۔

ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی تقسیم پربریفنگ دی جائے گی جبکہ کاروبار،روزگار فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات پرمبنی رپورٹ پیش ہو گی۔

ٹائیگرزفورس کے مستقبل سےمتعلق بھی اہم فیصلےکئے جائیں گے اور مختلف شہروں میں یوتھ کنونشنز،تقریبات تیز کرنے پر بھی غور ہو گا جبکہ وزیراعظم نوجوانوں کی فلاح وبہبودسے متعلق گائیڈ لائنزبھی دیں گے۔

یاد رہے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں۔

عثمان ڈار نے کہا تھا کہ وزیراعظم چاہتےہیں نوجوانوں کوملکی تعمیروترقی میں شراکت داربنایاجائے، ٹائیگرزفورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتاراجائے گا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں