تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا کی تیسری لہر خطرناک :وزیراعظم کی ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے ، ہم لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورت حال پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے چاروں وزرائے اعلیٰ سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

این سی سی اجلاس میں ویکسین کی خریداری پر بریفنگ دی گئی اور ماسک کے استعمال کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا انتظامی مشینری ایس او پیز پر پابندی ہرصورت یقینی بنائے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے ، ہم لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے ، کوروناپر قابو پانے کیلئےایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ، کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وزیراعظم کی صحت اب بہتر ہے۔

خیال رہے ملک میں کوروناوائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ بدستور بڑھ رہا ہے، چوبیس گھنٹے میں خطرناک وائرس نے مزید 78 جانیں لے لیں جبکہ ایک روز میں چارہزارسات سوستاون کیس رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ آٹھ فیصد رہی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔