جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے، کراچی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، وفاقی وزرا اسد عمر، مراد سعید ،سینئر افسران شریک،گورنرسندھ ویڈیو لنک پرشریک ہوئے۔

اجلاس میں سندھ ،کراچی میں وفاقی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، گورنرسندھ نے وزیراعظم کو کراچی کی تازہ صورت حال کے بارے میں بریف کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ ،کراچی کے عوام کی ترقیاتی ضروریات، مسائل کاادراک ہے ، وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کراچی میں جامع پلان اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےتشکیل دیاجارہاہے، کراچی کیلئے سیوریج، نکاسی آب،صاف پانی کا جامع پلان بنایا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو ریلیف دینےکیلئےوفاقی اداروں کو ہدایات دی ہیں، کل وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ، وفاق اور اداروں کی جانب سے ہر ممکن مددکی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے ، کراچی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں