اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کے کسانوں میں کسان کارڈتقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ گومل ایگری یونیورسٹی کی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔
5لاکھ رجسٹرڈ کسانوں میں سے 2لاکھ کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کیے جائیں گے جبکہ صوبے میں زراعت کے فروغ کیلئے کسانوں کو سبسڈی بھی دی جائے گی۔
اپنے دورے میں وزیر اعظم عمران خان گومل ایگری یونیورسٹی کی عمارت اور گومل زم ڈیم کےکمانڈایریااورریسرچ اسٹیشنزکاافتتاح بھی کریں گے۔
یاد رہے رواں سال اپریل میں ملتان میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کسان کارڈ ایک زبردست عمل ہے جو پاکستان کو تبدیل کرے گا اور ،کرپشن نیچے آئےگی، کسان کو جتنا مضبوط کرینگے اتنا ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں گے ۔