بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو میسر ریلیف پر اظہارِ اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو میسر ریلیف پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اورنجی اسپتالوں سے کمزورطبقے کو معیاری طبی سہولتیں مل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں صحت سہولت کارڈ سےصحت کی سہولتوں کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں وزیر اعظم نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو میسر ریلیف پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولتوں کاپروگرام ملکی تاریخی کاسب سے بڑا پروگرام ہے، پہلی بارحکومت نے صحت کے حوالے سے کمزور طبقات کا احساس کیا، سرکاری اورنجی اسپتالوں سے کمزورطبقے کو معیاری طبی سہولتیں مل رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے، صحت کارڈپروگرام سے نجی سیکٹر کے اسپتالوں کو فروغ حاصل ہوگا اور نجی شعبے کے اسپتالوں کودوردرازعلاقوں میں خدمات فراہمی میں مددملےگی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں،اسٹیٹ لائف پروگرام پرخصوصی یونٹس تشکیل دیں اور خصوصی یونٹس پروگرام پر عمل درآمد پر مسلسل نظر رکھیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی درپیش مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے، وزارت اطلاعات کی معاونت سےپروگرام کی مناسب تشہیر کی جائے اور عوام کو استفادے کے لیے پروگرام سے زیادہ سے زیادہ آگاہی ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں