بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا کراچی میں حالیہ بارشوں پراظہارِ تشویش، ریلیف کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں حالیہ بارشوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے گورنرسندھ کو ریلیف کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کراچی کومشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کرکے سندھ میں حالیہ بارشوں پر تشویش کااظہار
کیا اور گورنرسندھ کو ریلیف کی کوششوں کو تیزکرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے پانی میں پھنسےلوگوں کوکھاناپہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبہ بالخصوص کراچی کےحالات سےآگاہ ہوں، لوگوں کی محفوظ مقامات پر جلد منتقلی کاانتظام کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کومشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ملیر،ویسٹ میں پھنسےلوگوں کوکھاناپہنچایاجارہا ہے جبکہ باقی علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں شروع کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کراچی میں بارش کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ، کراچی کو خصوصی توجہ اور غیر معمولی صورتحال میں ہنگامی اقدمات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ انھوں نےکراچی کےلیےہرممکن اقدام کی یقینی دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کراچی میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، پورے شہر میں سیلاب کی صورتحال ہیں ، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں