ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا اتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار، ‘ تحریک عدم اعتماد پر کوئی پریشانی نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد پر کوئی پریشانی نہیں، صورتحال اطمینان بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔

کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا اور اتفاق کیا کہ ڈی چوک پرملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ ہوگا۔

- Advertisement -

اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی جبکہ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے۔

عمران خان نے اتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا اتحادی کہیں نہیں جا رہے ہمارے ساتھ ہیں، ڈی چوک پر انسانوں کا سمندر ہو گا۔

گذشتہ روز وزیر اعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اہم اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی تیارکی گئی، وزیر اعظم کو بتایا گیا تھا کہ ناراض پارٹی ارکان اور اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں کرپشن کے مقدمات کی فکر ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں