پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا پاکستانی قیدی رہا کرنے پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قیدی رہا کرنے پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ قدم دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا متحدہ عرب امارات حکومت کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں، یو اے ای حکومت کا یہ قدم دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یو اے ای سے 572پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اور عوام کا یو اے ای کے ولی عہد شہزاد محمد بن زیدکا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،یہ ہوتی ہےحقیقی قیادت جو اپنےنہیں دوسروں کےبچوں کاسوچتی ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستانی حکومت اور عوام کا یو اے ای کے ولی عہد کا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا

یاد رہے متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے رمضان میں معافی دیئے جانے کے تحت 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

عرب میڈیا نے پاکستانی دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 262 پاکستانی قیدیوں کو ابوظہبی اور العین، 177 کو دبئی، 52 کو شارجہ، 16 کو فجیرہ اور 65 کو عَجمان کی جیلوں سے رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ یو اے ای سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65، فجیرہ 62، شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی رہا ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں