جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا سیالکوٹ کےحلقہ پی پی 38 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کےحلقہ پی پی 38 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قیادت نےحلقوں میں بہت محنت کی جس سے کامیابی ممکن ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کےحلقہ پی پی 38کےضمنی الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم خوش ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سیالکوٹ کی قیادت فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار سے رابطہ کیا اور پی پی 38 میں تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بہترین حکمت عملی نےکامیابی میں اہم کردار ادا کیا، مقامی قیادت نےحلقوں میں بہت محنت کی جس سے کامیابی ممکن ہوئی،

- Advertisement -

خیال  رہے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے فتح اپنے نام کی، پی پی 38 ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار فتح قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سبحانی دوسرے نمبر پر رہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پی پی 38 میں کامیابی پر اپنے پیغام میں کہا کہ تبدیلی کاسفر جاری ہے، قوم کا خون چوسنے والے مافیاز کے خاتمے  تک سفرجاری رہےگا، پی پی 38 کی جیت سے واضح ہوگیان لیگ کاپنجاب سے صفایا ہوگیا، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب ملک میں حقیقی تبدیلی لارہے ہیں، شکریہ اہل سیالکوٹ,شکریہ پی پی38کےغیور عوام۔

گورنرپنجاب نے بھی سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی ورکرز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سیالکوٹ میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے ، پاکستان میں صرف شفافیت اور دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں