اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصو بے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا ، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا بلاسود جبکہ پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض مل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وصوبائی وزرا،پارٹی کی مرکزی قیاد ت نے شریک کی۔

تقریب میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی کنونشن سنٹر پہنچی، نوجوانوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مرکزی ہال اوور فلو ہونے کے باعث ہال کے باہر رہ جانے والے افراد کے لئے بڑی اسکرینیں نصب کر دی گئی ہے تاکہ نوجوان وزیراعظم کا خطاب بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں۔

- Advertisement -

عمران خان کے نئے پاکستان ویژن کے تحت اس پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے، کامیاب جوان پروگرام کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا 18ویں ترمیم کے بعد یوتھ پالیسی آئی جو صرف کاغذی حد تک تھی، نوجوانوں کیلئے وفاق اور صوبوں میں کوآرڈینیشن کا کوئی میکنزم نہیں۔

مزید پڑھیں : انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلی ذمہ داری دی تھی کہ صوبوں سے ملکرکام کریں، وزیراعظم آفس میں ہماری ٹیم نےنیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فریم ورک بنایا، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کی پہلی یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی تیار کی ،یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔

یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

بعد ازاں اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی ، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں