تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہم پاکستان میں پانی سے50ہزارمیگاواٹ بجلی بنا سکتےہیں، وزیراعظم

پشاور :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزکے ساتھ نئے معاہدے کرکے کافی بچت کی ہے ، کوشش ہےعوام کوسستی بجلی فراہم کر سکیں، ہم پاکستان میں پانی سے50ہزارمیگاواٹ بجلی بنا سکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک بہت بڑے خواب کا نام تھا، اللہ نےمدینہ کی ریاست کے اوپر سب سے زیادہ نعمتیں بخشی تھیں، گزشتہ ادوار میں کبھی کسی نے غریب کیلئے کچھ نہیں کیا، مدینہ کی ریاست میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑانقلاب آیاتھا.

عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کے آگے سب برابر ہیں ،این آراو ہماری تباہی کا سبب بنا، ہم نے پاکستان کو دو اصولوں پر کھڑاکرنا ہے ، سارے مافیاز اکٹھے ہو کر مجھ سے این آراولینے کی ناکام کوشش کررہےہیں ، میں کبھی این آراو نہیں دوں گا انھیں قانون کے نیچے لانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سےطاقتور اور ڈاکو کیلئےاین آر او اورغریب جیل میں جارہا ہے ، ہم نے قانون کی بالادستی کیساتھ کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے ، کمزورطبقے کی ذمہ داری ریاست کی ہے، ہمارے5سال ختم ہوں گے تو یہ دیکھنا چاہوں گا کہ کمزور طبقے کو کیسے اوپر اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور مافیاز کی سرکوبی سے ملک ترقی کرے گا، یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق 2013کے بعد سب سے زیادہ کے پی میں غربت کم ہوئی.

نواز شریف کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بڑے سیاستدان آج دم دبا کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں ، لندن میں دم دبا کر بھاگنےوالوں واپس لائیں گےفکر نہیں کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5سال مکمل ہوں گے تو سب سے پہلے صحت کا انقلاب آئے گا، صحت کارڈ کے بعد نجی سیکٹر بھی اب اسپتال بنائے گا، ہوسکتا ہے یہ نجی سیکٹر یہاں اسپتال بنائے۔

مزدور   کیلئے گھروں کی فراہمی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پہلے دفعہ پاکستان میں رکاوٹیں دور کرکےمزدور کیلئے گھر بن رہےہیں ، آدمی جتنا کرایہ دیتاہے اتنی ہی قسطیں اداکرکے اپنا گھر کرلیں گے۔

مہمند ڈیم  سے متعلق وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ کوروناکےباوجود مہمندڈیم پر تیزی سے کام جاری ہے ، مہمند ڈیم 2025تک مکمل ہوجائےگا، پشاور کے لوگوں کو بھی سہولت ملےگی، مہمند ڈیم سے پشاور والوں کو سستی بجلی میسرآئےگی ، اگلے 10سال میں پاکستان میں 10ڈیمز بن رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آئی پی پیزکےساتھ معاہدوں کوازسرنو دیکھ رہے ہیں، کوشش ہےعوام کوسستی بجلی فراہم کر سکیں،آئی پی پیزکے ساتھ نئے معاہدے کرکے کافی بچت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے معاہدے کرکے آئی پی پیزسے پیسے کھائے، جس قیمت پربجلی بن رہی ہے، اس سے کم قیمت سے فروخت ہورہی ہے، ہم پاکستان میں پانی سے50ہزارمیگاواٹ بجلی بنا سکتےہیں۔

Comments

- Advertisement -