لاہور: وزیراعظم عمران خان آج گبین جبہ سوات میں سیاحتی مقام کا افتتاح کریں گے ، گبین جبہ پہنچنے کے لئے 5گھنٹے پیدل جانا پڑتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان آج گبین جبہ سوات میں سیاحتی مقام کا افتتاح کریں گے ، گبین جبہ پہنچنے کے لئے 5گھنٹے پیدل جانا پڑتا تھا۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ مراد سعید اور محمود خان کی کاوش سےاب سڑک بنا دی گئی ہے اور یہاں سیاحوں کیلئےرہائشی انتظامات بھی کر دئیے گئے ہیں، انشاللہ یہ ہے عمران خان کا پاکستان۔
آج وزیراعظم عمران خان گبین جبہ سوات میں ایک سیاحتی مقام کا افتتاح کریں گے۔اس جگہ پہنچنے کے لئے پانچ گھنٹے پیدل جانا پڑتا تھا-مراد سعید اور محمود خان کی کاوش سے اب سڑک بنا دی گئی ہے اور یہاں سیاحوں کے لئیے رہائشی انتظامات بھی کر دئیے گئے ہیں۔انشاللہ یہ ہے عمران خان کا پاکستان pic.twitter.com/4Pi8bmoLRI
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 6, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ انشاللہ گبین جبہ کی طرز پر بہت جلد اور بھی نئے سیاحتی مقامات بھی کھولے جائیں گے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے۔
انشاللہ گبین جبہ کی طرز پر بہت جلد اور بھی نئے سیاحتی مقامات کو کھولا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے۔ خواہ وہ معیشت ہو یا سیاحت۔ https://t.co/7JIkWm22y0 pic.twitter.com/KKeCsSKnBd
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 6, 2020