اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کردیا اس موقع پر وزیراعظم کو نادرا کے نئے اقدامات اور پروجیکٹس پر بریفنگ بھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو نادرا کے نئے اقدامات اور پروجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔
یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج نادرا کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے اور نادرا کی 66نئی اسمارٹ وینز کےپروجیکٹ کاآغازبھی کیا جائے گا ، وینز کا مقصد دور دراز علاقوں میں عوام کی دہلیز پر شناختی کارڈ کا حصول ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج نادرا کے ہیڈکواٹرز کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران انہیں نادرہ کی جانب سے حال ہی میں لئے گئے نئے اقدامات اور پراجیکٹس پر بریفنگ ملے گی۔اس موقع پر نادرا66 نئی سمارٹ وینز کے پراجیکٹ کا آغاز بھی کرے گا تاکہ دور دراز علاقوں میں عوام کی دہلیز پر شناختی کارڈ بن سکیں pic.twitter.com/UAMHmz0rLI
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 13, 2021
یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دو نمبر شناختی کارڈ بنانیوالے تمام لوگوں کو نادراسے نکالیں گے، جلد وزیراعظم کو نادرا کے دورے کی دعوت دیں گے، خواہش ہےآئی ڈی کارڈ کو ڈرائیونگ ، اسلحہ لائسنس کیلئے بھی استعمال کریں۔