اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہندرا راجا پکسے کو عہدہ سنبھالنے پر مبادکباد دیتے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ، جس پر مہندرا راجا پکسے نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہندرا راجا پکسے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عہدہ سنبھالنےپرمبادکباد دیتے ہوئے مہندا راجا پکسے کے دور صدارت میں سری لنکا کی ترقی کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک میں ہر شعبے میں تعاون مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکن ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت دی، سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ملکرکام کرنے کے عزم کودہرایا۔
بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے سری لنکاکا وزیراعظم بننے پر مہندرا راجا پکسے کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات میں گہرائی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے آپ کی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
بطور سری لنکن وزیراعظم تقرری پر جناب @PresRajapaksa میں آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات میں گہرائی، باہمی اشتراک میں وسعت اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے میں آپ اور آپ کی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 21, 2019
یاد رہے چند روز قبل سری لنکا کے سابق وزیر دفاع گوٹابایا راجاپکسے نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور نئے صدر منتخب ہوگئے تھے، گوٹابایا راجاپکسے کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر پاکستان نے بھی مبارکباد پیش کی تھی۔