پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی ایک بار پھر روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہمارے عوام روسی صدر کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر روسی صدر پیوٹن کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہمارے عوام آپ کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں، عمران خان نے روسی وزیرخارجہ سے ملاقات میں  پیوٹن کو دورے کی دعوت دی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان سے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک روس دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا گیا اور دو طرفہ تعاون کےفروغ کےلئےمختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال خطےکےامن کیلئےخطرناک ہے، عالمی برادری کشمیرمیں بےجاپابندیاں ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرے، بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئےپاکستان پرجھوٹےالزامات لگارہاہے۔

سرگئی لاروف نے کہا تھا سیکیورٹی کونسل اجلاس بلانے کے پاکستانی مطالبے کی حمایت کی۔

خیال رہے 13 جون کو  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران  وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے غیررسمی ملاقات ہوئی تھی ، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور کچھ دیر کے لیے بات چیت کی گئی تھی۔

بعد ازا ںوزیراعظم عمران خان نے روسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان تعاون بڑھا ہے، روس کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں صدر پیوٹن سے ملاقات ہوچکی ہے، روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات خوش آئند ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں