تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

چیلنج کرتا ہوں ن لیگ اور پی پی جومرضی کریں ، تمہیں نہیں چھوڑنا ، وزیراعظم

گھوٹکی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے سندھ میں پورےملک سے زیادہ غربت ہے، وجہ ایک ہےکرپشن، چیلنج کرتا ہوں ن لیگ اور پی پی جومرضی کریں ، تمہیں نہیں چھوڑنا، ایک راستہ ہے، قوم کاپیسہ واپس کریں پھرچھوڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران  اسماعیل گورنر  ہیں،  چاہتا تھا وہ تبدیلی آئی ہے ترانا گائیں،  پیغام دینے کیلئے سندھ آیاہوں، مہاتیر محمد میری دعوت پر پاکستان آئے، انھوں نے جمہوریت میں اپنی قوم کو خوشحال کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا قومیں غریب نہیں ہوتیں، کرپشن غریب و مقروض کردیتی ہے، جب بڑا ہورہا تھا تو پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کررہا تھا، آج پاکستان  تاریخی قرضےمیں گھرا ہوا ہے، بچہ بچہ قرض دار ہے، قسطوں کی ادائیگی کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں۔

بچہ بچہ قرض دار ہے، قسطوں کی ادائیگی کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں

عمران خان نے کہا چھ ارب روپےتو سوددینا پڑرہا ہے، ساڑھے4ہزارارب روپےٹیکس کی مد میں جمع ہوتےہیں، 2 ہزارارب روپےقرضوں کی قسطیں اداکرنےمیں چلا جاتا ہے، کرپٹ حکومتوں نے ملائیشیاکو بھی مقروض کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا سندھ پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ ہوناچاہیے، کراچی پاکستان کا فنانشل کیپیٹل ہے، سب سےزیادہ سندھ کے اندر گیس نکلتی ہے، سندھ کی زمین زرخیز ہے، چاول، کپاس،گنا سب ہے، کیاوجہ ہے سندھ میں پورےملک سے زیادہ غربت ہے، وجہ ایک ہےکرپشن ، اسی کی وجہ سے سندھ میں غربت ہے۔

کراچی پاکستان کا فنانشل کیپیٹل ہے

وزیراعظم نے کہا کرپشن زیادہ وسائل رکھنےوالےملک میں بھی غربت پھیلادیتی ہے، کانگومیں ہرقسم کی معدنیات ہیں لیکن وہاں کرپٹ لیڈرشپ ہے، کانگو میں 70 فیصد عوام غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا سندھ کی70فیصدگیس گھوٹکی سےنکلتی ہے،250 گیس کےکنویں ہیں، پتہ کرایا 10سال میں صرف سندھ میں گیس رائلٹی 234 ارب  روپےآئی، 234 ارب روپےمیں سےگھوٹکی کو کتنا ملا؟ یہ ہے کرپشن ، این ایف سی ایوارڈ کا سب کچھ تو صوبوں کے پاس چلاگیا۔

انھوں نے کہا 17 سو ارب روپے صرف ڈیفنس کےلئےفراہم کرناپڑتاہے، کرپشن میں تھوڑےسےلوگ تمام وسائل پرقبضہ کرلیتےہیں، کرپشن کاپیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک چلاجاتاہے، ڈرائیور کے پاس5بےنامی اکاؤنٹس ملے۔

کرپشن میں تھوڑےسےلوگ تمام وسائل پرقبضہ کرلیتےہیں، کرپشن کاپیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک چلاجاتاہے

وزیراعظم کا کہنا تھا عوام کاچوری شدہ پیسہ تھوڑےسےلوگوں کی جیبوں میں جاتا ہے، اگرہاتھ ڈالیں تو کہتے ہیں جمہوریت خطرےمیں ہے، 10 سال پہلے  6 ہزار ارب قرضہ تھا، اب30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، جب ان  پر ہاتھ ڈالا جارہا ہےتو ان کی چوری نہیں جمہوریت خطرےمیں آگئی۔

عوام کاچوری شدہ پیسہ تھوڑےسےلوگوں کی جیبوں میں جاتا ہے، اگرہاتھ ڈالیں توکہتےہیں جمہوریت خطرےمیں ہے

عمران خان نے کہا چوری بچانے کے لئے ٹرین مارچ شروع ہوگیا، قوم کی بجائےاربوں روپے کے اکاؤنٹس بچانے کیلئے ٹرین مارچ کرتے ہیں، 2 ، 2 ہزار روپےلوگوں کو  دے کر آپ کواسٹیشن پربلاناپڑتاہے، اسٹیشن پرلوگوں کو بلاکر پھر ان سے بھی کرپشن کرتےہیں۔

چوری بچانے کے لئے ٹرین مارچ شروع ہوگیا

ان کا کہنا تھا چیلنج کرتاہوں ن لیگ، پی پی جو مرضی کریں ہم نے تمہیں نہیں چھوڑنا، شریف برادران کہتے تھے زرداری کرپٹ ہے، زرداری کے بیٹے کہتے تھے ن لیگ کرپٹ ہے، ن لیگ اور پی پی چوری چھپانے کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں۔

ن لیگ،پی پی جومرضی کریں ہم نےتمہیں نہیں چھوڑنا

وزیراعظم نے کہا ایک راستہ ہے،قوم کاپیسہ واپس کریں پھرچھوڑ دیں گے، ٹرین مارچ سےہٹ کر کنٹینر ہمارا تیارہے، ادھر آکر دھرنادیں گے، کئی ماہ تک جمہوریت اور شفاف الیکشن کیلئے ہم نے دھرنا دیا تھا، سیاست سے پہلے سندھ میں شکار کیلئے آتا تھا، اب شکار تبدیل ہوگیاہے۔

وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو  دھرنے کے لئے کنٹینر کی پیشکش

عمران خان کا کہنا تھا سندھ کو پیچھے جاتے دیکھا ہے، یہاں غربت بڑھتے دیکھی ہے، سندھ کے انفرا اسٹرکچر کو نیچے جاتا دیکھا، ہم سب کوپتہ ہے سندھ کےلوگوں کا پیسہ کدھرگیا۔

انھوں نے کہا پنجاب میں پاناماپربہت بڑی جنگ چل رہی تھی، پاناماکے ڈاکوؤں، مافیاز کے خلاف جنگ چل رہی تھی، پورا زور لگاؤں گا اندرون سندھ میں، سندھ میں ووٹ یا الیکشن جیتنے کیلئے نہیں آؤں گا، الیکشن توہم کے پی سے بھی جیت سکتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا غربت میں خاتمے کا بہترین پروگرام ہے، چین میں غربت کی کمی سے متعلق سیکھاہے، الیکشن تو ہم کے پی اور پنجاب سے بھی جیت سکتے ہیں، ہیلتھ کارڈ سے ایک خاندان کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک سہولت میسر ہے، غریب خواتین اور اضلاع میں جانا ہے، وہاں بغیر سود قرضے دینے ہیں۔

پورازورلگاؤں،سندھ میں تبدیلی لانی ہے،یہاں آتا رہوں گا

عمران خان نے کہا سندھ میں جھوٹی ایف آئی آر کیلئے پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے، پولیس کے ذریعے مخالفین پر ظلم کیاجاتاہے، اتناخوف زدہ کر دیا جاتا ہے لوگ کسی اور کو ووٹ دینے سے ڈرتے ہیں، خوف ایڈمنسٹریشن کے ذریعے لوگوں کوغلام بنایا جاتا ہے، غریب کسان کا پانی روک کر اس کی زندگی تباہ کردی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا پورا زور لگاؤں، سندھ میں تبدیلی لانی ہے، یہاں آتا رہوں گا، نئے پاکستان میں نکلنے والے ذخائر پسماندہ علاقوں کو فائدہ پہنچائیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے مل کر پورے سندھ کا پلان بنائیں گے۔

Comments

- Advertisement -