تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وزیر اعظم حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر18اگست کوقوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر اٹھا رہ اگست کوقوم سے خطاب کریں گے اور ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم اٹھا رہ اگست کوقوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم آفس نے وزراتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں وزارتوں اور ڈویژنزکو ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے متن میں کہاگیا ہے کہ تمام وزراتیں اورڈویژنز پہلے سال کی 5 بڑی کامیابیاں بتائیں، تمام وزرا نو اگست تک اپنی وزارت کی اہم کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ جب تک اقتدار میں ہوں کوئی کاروبار نہیں کروں گا، منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی کرنے والوں کے رہن سہن سے آپ سب کو بچانا چاہتا ہوں، پاکستان میں وزیراعظم ہاؤس کے 524 ملازم ہیں، وزیراعظم ہاؤس 1100کینال پر واقع ہے، وزیراعظم کیلئے33بلٹ پروف سمیت 80گاڑیاں ہیں، ہم ان کو نیلام کرکے اس پیسے کو قوم کے استعمال میں لائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا آپ میری ٹیم بنیں، میں مسائل کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہائش اختیار کررہا ہوں، سیکیورٹی کے پیش نظر ملٹری سیکریٹری کے 3کمروں والے گھر میں رہوں گا۔

Comments

- Advertisement -