تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

یو این ڈی پی کی‌ مدد سے غربت ختم کریں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت غریبوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، غربت کےخاتمےکے لیے بھی یو این ڈی پی ڈیٹا کی مدد لی جائےگی۔

یو این ڈی پی پاکستان کی انسانی ترقی کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ کے اجرا پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی غریبوں کےمسائل پرخصوصی توجہ ہے،غربت کےخاتمےکیلئے اقدامات اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کروناوبا سے غریب بہت زیادہ متاثر ہوئے، حکومت کی ترجیح غریب افرادکو اوپر لانا اور بنیادی ضروریات پوری کرنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میری نظر میں معاشرہ اپنے کمزور طبقےکی دیکھ بھال سے پہچاناجاتاہے، ایلیٹ کلچر ترقی پذیرممالک کاایک بڑامسئلہ ہے، دنیا کو سوچنا پڑےگا کہ چند افراد کے ہاتھوں میں ساری دولت نہیں ہونی چاہیے‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہر سال غریب ممالک کے 10 کھرب ڈالرز امیر ممالک کے پاس چلے جاتے ہیں کیونکہ غریب ممالک کےکھربوں ڈالرمنی لانڈرنگ کی صورت امیر ممالک میں جاتے ہیں‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’کرونا وبا سے غریب بہت زیادہ متاثر ہوا مگر اس دورانیے میں بعض افراد مزید امیر ہوگئے، اُن کی جائیدادوں اور اثاثوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، دنیاکےہرانسان کےلیےکوروناویکسین کااقدام یقینی بنایاجاناچاہیے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارشوگرمافیاکیخلاف باقاعدہ تحقیقات کرائی اور  اب ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،  خیبرپختونخوامیں جب حکومت سنبھالی توصوبہ دہشت گردی سے تباہ تھا،اب خیبرپختون خوا ترقی کی دوڑ میں پنجاب کے برابر آچکا ہے‘۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’یواین ڈی پی کی رپورٹ سے حکومت کو پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی اور غربت خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا، ہماری حکومت عوام کو براہ راست سبسڈی دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -