سیالکوٹ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کے سپر پاور بننے کے پیچھے اصل کردار یونیورسٹیوں کا تھا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج جی سی ویمن یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا سنگ بنیاد کرتے ہوئے کیا.
ان کا کہنا تھا کہ اسکول سے شروع ہونے والا ادارہ آج یونیورسٹی بن گیا، اسکول کو یونیورسٹی بنانے کی کاوشیں کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.
وزیراعظم نے کہا کہ جو قوم تعلیم پرپیسہ خرچ کرتی ہے، وہ آگے بڑھ جاتی ہے، انسانوں پرسرمایہ کاری کرنے والی قوم اوپرجاتی ہے.
[bs-quote quote=”مارا اصل سرمایہ ہمارےنوجوان ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]
عمران خان نے کہا کہ 20 لاکھ آبادی والے سنگاپور کی 330 ارب ڈالر برآمدات ہیں، آج ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کےفروغ کی ضرورت ہے، ملک کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جب کہ وسائل کم ہو رہے ہیں.
وزیراعظم نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سیالکوٹ میں یہ پہلی یونیورسٹی بن رہی ہے ہم نے آنے والی نسلوں پرسرمایہ کاری نہیں کی، مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ہے، جلدان مشکل حالات سے نکل جائیں گے.
مزید پڑھیں: ایک مرتبہ پھرکہتاہوں بھارت دوستی کے لئے ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے آئیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تعلیم پرزیادہ پیسہ خرچ کرے گی، یقین ہےہم اپنی سمت کو ٹھیک کریں گے، ہمارا اصل سرمایہ ہمارےنوجوان ہیں.
وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ ملک کےمعاشی حالات جلد ٹھیک ہوجائیں گے.